واشنگٹن: امریکا کی ریاست یوٹاہ میں شدید گرمی اور حبس کے دوران ہائیکنگ کرنے والے باپ اور بیٹی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نیشنل پارک سروس کے ترجمان نے بتایا کہ 52 سالہ شخص، ان کی 23 سالہ بیٹی ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے جب کہ درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کو بھی ایک 30 سالہ خاتون سنو کینین پارک میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی اور ان کی موت کہ وجہ بھی شدید گرمی میں ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونا تھا۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید گرمی سے جسم میں پانی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔ شہری بلا ضرورت باہر نہ نکلیں اور پانی پیتے رہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکا میں گرمی ابھی چند روز اور جاری رہے گی۔