19

واقعہ کربلا سے سبق سیکھتے ہوئے ظلم وجبرکیخلاف  کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کشمیریوں اور فلسطینیوں کو آزمائش کا سامنا ہے، صدر آصف زرداری:فوٹو:فائل

کشمیریوں اور فلسطینیوں کو آزمائش کا سامنا ہے، صدر آصف زرداری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا سے سبق سیکھتے ہوئے باطل قوتوں اور ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ پر جاری بیان میں کہا کہ یوم عاشورہ حضرت امام حسینؓ   کی میدان ِکربلا میں شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے۔  واقعہ کربلا سے سبق سیکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے، ظلم وجبر اور باطل قوتوں کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ  اور ساتھیوں نے اسلامی اقدار کے احیا اور امت مسلمہ کے حقوق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حضرت امام حسینؓ   کی شہادت امت مسلمہ کے لیے عظیم درس ہے۔  حضرت امام حسینؓ  نے شدید دباؤ اور مشکلات کے باوجود ظالم اور جابر حکمران کے خلاف کلمہ حق بلند کیا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور آزمائشوں میں ثابت قدم رہنے کا درس دیا۔

صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میدان کربلا میں قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان و ابتلا کے وقت میں جلا بخشتی ہیں۔ آج کشمیری اور فلسطینی بھائی اور بہنوں کو آزمائشوں اور مصائب کا سامنا ہے۔ فلسطینی اور کشمیری عوام انصاف اور آزادی کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کی جدوجہد پائیدار عزم و استقلال اور جذبے کا ثبوت ہے۔ قوم کی فلاح اور بہتری کی خاطر ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ پوری قوم سے صبراورمحنت کرنے اور انصاف کے لیے کھڑے ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں