16

واٹر کارپوریشن کی کارروائی، پانی چوری میں ملوث دو افراد پر مقدمہ درج

پانی چوری کیلئے بنائے گئے تالاب کو مسمار کردیا گیا

پانی چوری کیلئے بنائے گئے تالاب کو مسمار کردیا گیا

  کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر ایچ ٹی ایم ڈویژن نے پانی چوروں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن کٹو گوٹھ میں کارروائی کرکے پانی چوری کیلئے بنائے گئے تالاب کو مسمار کردیا۔

اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر ایچ ٹی ایم مشتاق نے بتایا کہ پانی چور مشتاق عرف پپو کالا اور عامر بلدیا کی 33 انچ پانی کی لائن کو پنچر کرکے تالاب میں پانی جمع کرکے ٹینکرز کے ذریعے مہنگے داموں پر فروخت کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پانی چوری میں ملوث مشتاق عرف پپو کالا اور عامر کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے جبکہ ان ملزمان کے خلاف پہلے بھی کافی بار ایف آئی آر درج کروائی گئیں ہیں۔

اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ پانی چور کتنا بھی باثر یا طاقتور کیوں نہ ہو اسے کسی صورت نہیں بخشا جائے گا کیونکہ پانی پر صرف شہریوں کا حق ہے اس لیے پانی چوروں کو شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ پاکستان رینجرز کی مدد سے شہر بھر موجود کثیر تعداد میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار اور غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا پانی کراچی کی عوام تک کے تحت شہر بھر میں پانی چوروں کے خلاف بلا تفریق مزید کارروائیاں کی جائیں گی اور پانی چور مافیا کے خلاف ہونے والے تاریخ ساز آپریشنز کا دوسرا مرحلہ شہر بھر میں تمام غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے تک جاری رہے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں