16

مسقط میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

گروپ نے اپنی ٹیلی گرام سائٹ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

گروپ نے اپنی ٹیلی گرام سائٹ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

مسقط: عمان کے دارالحکومت میں امام بارگاہ پر حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے قبول کرلی۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق  داعش نے اپنے بیان کہا کہ اس کے تین خودکش حملہ آوروں نے پیر کی شام مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر فائرنگ کی اور صبح تک ان کا عمانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ جاری رہا۔ گروپ نے اپنی ٹیلی گرام سائٹ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

عمانی پولیس نے تاحال حملہ آوروں کی شناخت جاری نہیں کی اور حملے کے محرکات یا کوئی گرفتاری عمل میں آنے کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: مسقط؛ مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

 

گزشتہ روز مسقط میں امام علی مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے وقت مجلس عزا جاری تھی۔

عمان کا تشخص ایک معتدل ملک کا ہے جہاں ایسے واقعات شاز و نادر ہوتے ہیں اور وہ علاقائی تناظر میں ثالث کا کردار ادا کرتا ہے، جبکہ وہاں جرائم کی شرح بھی بہت کم ہے۔

کچھ ماہ پہلے مارچ میں داعش نے ماسکو کے قریب کنسرٹ ہال پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان بڑے اور خونریز حملے سے خطے میں داعش کی واپسی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں