21

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے مرکزی جلوس پر پابندی لگادی

8 محرم کے جلوس میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی پر مودی سرکار تلملا اُٹھی

8 محرم کے جلوس میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی پر مودی سرکار تلملا اُٹھی

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں 10 محرم الحرام کو نکلنے والے تاریخی مرکزی جلوس پر مودی سرکار نے امن و امان میں خلل کا بہانہ بناکر پابندی عائد کردی جس پر عزاداروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے یہ پابندی 8 محرم کے جلوس میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں نعرے بازی کے بعد عائد کی۔

بھارتی پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران 8 محرم کے جلوس میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرنے والے درجنوں نوجوانوں کو شناخت کے بعد حراست میں لے لیا۔

جلوس کے منتظمین نے تصدیق کی انھیں جلوس نہ نکالنے کا حکم نامہ موصول ہوگیا ہے۔ ہم حیران ہیں کہ اگر امن و امان کا مسئلہ تھا تو پھر حال ہی میں یہاں الیکشن کس طرح ہوگئے؟

مقبوضہ کشمیر کے مقامی حریت رہنما نے کہا کہ مودی سرکار الیکشن کے بائیکاٹ کا بدلہ مذہبی پابندیاں عائد کرکے لے رہی ہے تاکہ کشمیریوں کے جذبات کے ساتھ کھیلا جا سکے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں