صنعا: یمن کے مختلف صوبوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہج مچادی اور معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے صوبوں ریمہ، عمران، لحج، صںعاء اور اِب میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس طرح رواں ماہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ گزشتہ برس پورے بارہ میں ماہ یہ تعداد 150 تھی۔
سال 2020، 2021 اور 2022 میں بجلی گرنے کے واقعات میں 173 افراد جانوں سے گئے تھے۔
یمن میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔
یمن کے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا اور آئندہ ہفتے سیلاب آنے کا بھی خدشہ ہے۔
میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔