کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مرکزی جلوس کا فضائی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ صوبائی وزیرداخلہ ضیا الحسن النجار بھی تھے۔ وزیراعلی سندھ نے جلوس کی سیکورٹی اور راستوں کا جائزہ لیا۔
مراد علی شاہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نقل وحرکت دیکھی۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ جلوسوں کی نگرانی کے لیے 320 کیمرے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے جلوسوں کے اختتام اور عزاداروں کے گھروں تک پہنچنے تک سیکورٹی انتظامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔