18

فواد خان کیساتھ پراجیکٹ کیلئے فلمسازوں سے بات چیت جاری ہے، میرا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: پاکستانی فلم اسٹار میرا نے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘امراؤ جان ادا’ کے سیٹ پر صحافیوں سے گفتگو کی جہاں اُنہوں نے اپنی فلم سمیت مختلف سوالات کے جواب دیے۔

دورانِ گفتگو صحافی نے میرا سے پوچھا کہ کیا وہ اداکار فواد خان کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کئی فلمسازوں سے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ حتمی فیصلہ تو کاسٹنگ ڈائریکٹر ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں: فواد خان کی ‘بھول بھلیاں 3′ میں انٹری سے متعلق بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

میرا نے کہا کہ میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اگر زندگی رہی تو اُن کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔

اداکارہ نے ماہرہ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ماہرہ خان ‘امراؤ جان ادا’ کے گانے میں جلوہ گر ہوں۔

اُنہوں نے مہوش حیات کے بارے میں کہا کہ مہوش کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ مجھ سے بہت پیار بھی کرتی ہیں۔

میرا نے مزید کہا کہ فلم ‘باجی’ میں مہوش حیات نے بہت اچھا کام کیا تھا، وہ میری بہترین ساتھی اداکارہ ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں