12

بنکاک کے ہوٹل میں 2 امریکیوں سمیت 6 غیرملکی پُراسرار طور پر ہلاک

ہوٹل کے کمرے اور چائے برتن سے زہریلے کیمیکل کے ذرات بھی ملے، تھائی پولیس

ہوٹل کے کمرے اور چائے برتن سے زہریلے کیمیکل کے ذرات بھی ملے، تھائی پولیس

بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں لگژری ہوٹل کے کمرے میں 3 غیر ملکی خواتین اور 3 مرد مردہ حالت میں پائے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک لگژری ہوٹل میں پانچویں منزل پر موجود کمرے سے ویت نام سے تعلق رکھنے والے 6 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے 2 کے پاس امریکی شہریت بھی تھی۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم سریتھا تھاویسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاشیں دیکھ کر لگتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ یہ چوری یا ڈکیتی کی واردات نہیں۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس واردات میں ممکنہ طور پر ان کا ہی کوئی ساتھی ملوث ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ کمرے میں تیزی سے کام کرنے والے ایک مہلک کیمیکل cyanide کے نشانات ملے ہیں جو شیشے اور چائے کے برتن پر بھی پائے گئے۔

تھائی پولیس کے کمانڈر تریرونگ فیوپن کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ہوٹل کے کمرے میں چائے کے کپ، دو گرم پانی کی بوتلیں اور منگوائی گئی اور پھر اس میں مرنے والوں میں سے ایک نے مبینہ طور پر زہریلا کیمیکل ملایا۔

تھائی حکومت اس واقعے کی تہہ تک جلد از جلد پہنچنا چاہتی ہے کیوں کہ سالانہ 35 ملین سیاحوں اور اربوں ڈالرز سیاحت سے کمانے والے ملک کی ساکھ کا معاملہ ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں