17

محرم الحرام: وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی کے بہترین اقدامات پر پولیس کو شاباش

  کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے یکم محرم تا یوم عاشور سیکیورٹی کے بہترین اقدامات پر سندھ پولیس کو شاباش دی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت، لگن اور فرض شناسی لائق تحسین ہے۔ مشکل سے مشکل ہدف کا حصول اور کسی بھی ایونٹ کو باہم اشتراک اور ایک ٹیم بن کر ہی کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ محرم مجالس، جلوسوں اور دیگر اجتماعات کو ہر لحاظ سے پرامن اور محفوظ بنانے میں آپ تمام کی انفرادی اور اجتماعی کاوشیں ہر سطح پر کامیاب اور موثر رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوی امید ہے کہ کارکردگی کا یہ سلسلہ جاری رہیگا اور آئندہ آنیوالے تمام ایونٹس کو بھی آپ محفوظ اور پرامن بنائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں