20

چین میں شاپنگ مال میں آتشزدگی، آٹھ افراد جاں بحق

بیجنگ: چین میں ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر افرد مال میں پھنسے ہوئے ہیں۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے شہر ژیگونگ میں واقع ایک شاپنگ سینٹر میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر 300 کے قریب ایمرجنسی اہلکار اور درجنوں گاڑیوں کو روانہ کیا جس کے بعد آگ پر رات 8 بج کر 20 منٹ پر قابو پالیا گیا۔

جائے وقوعہ سے کل 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ تاہم، عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کی تعداد واضح نہیں ہے۔

واضح رہے چین میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ رواں برس جنوری میں جنوب مشرقی چین میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 39 لوگ جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوئے تھے۔

حالیہ واقعے سے چند روز قبل ہینان صوبے میں موجود ایک بورڈنگ اسکول کے ڈورمیٹری میں آتشزگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 13 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں