18

انگلش ویمن کرکٹر مرلی دھرن و ڈینس للی کا ریکارڈ توڑنے سے ایک قدم دور

انگلش ویمن کرکٹر نے لگاتار 34 میچز میں وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا (فوٹو: فائل)

انگلش ویمن کرکٹر نے لگاتار 34 میچز میں وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا (فوٹو: فائل)

انگلینڈ کی ویمنز کرکٹر سوفی ایکلسٹون نے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں اہم کارنامہ سرانجام دیدیا۔

انگلش ویمن کرکٹر مسلسل سب سے زیادہ اننگز میں وکٹ لینے والے بالرز کی ایلیٹ لسٹ میں متھیا مرلی دھرن اور ڈینس للی سے محض ایک میچ دور رہ گئی ہیں۔

اگر سوفی ایکلسٹون آئندہ ہونے والے میچ میں وکٹ حاصل کرلیتی ہیں تو وہ مسلسل 35 اننگز میں مسلسل وکٹیں لینے والی پہلی ویمن کرکٹر جبکہ بالرز کی فہرست میں لیجنڈ سری لنکن اسپنر مرلی دھرن اور ڈینس للی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی۔

مزید پڑھیں: پانچواں ٹی20؛ انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

 

مسلسل سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز کی فہرست

مسلسل سب سے زیادہ اننگز میں وکٹیں لینے کا ریکارڈ بشن سنگھ بیدی کے پاس ہے، انہوں نے لگاتار 46 اننگز میں وکٹیں حاصل کیں، نیپال کے اسپنر سندیپ لامیچانے دوسرے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 43 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ مرلی دھرن اور ڈینس للی نے 35، 35 مرتبہ وکٹیں حاصل کیں تھی۔

انگلش ویمن کرکٹر سوفی ایکلسٹون 34 لگاتار میچوں میں وکٹیں لیکر فہرست میں آخری پوزیشن پر موجود ہیں۔

1

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں