19

147 سال میں پہلی بار: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ میں عالمی ریکارڈ قائم

فوٹو: گیٹی امیجز

فوٹو: گیٹی امیجز

نوٹنگھم: 147 برس میں پہلی بار انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جمعرات کو نوٹنگھم میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے پہلی اننگز کا آغاز زیک کراولے اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم زیک کراولے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے بعد بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز میں مجموعی اسکور 50 رنز تک پہنچا دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے 27 گیندوں سے بھی کم وقت میں 50 رنزبنائے ہوں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ہی اوول میں 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 4.3 اوورز میں 50 تک پہنچنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں