16

امریکا؛ ایوارڈ یافتہ خاتون شیف دریا میں ڈوب کر ہلاک

49 سالہ ناؤمی پومرائے ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ  دریا کی سیر کو گئی تھیں

49 سالہ ناؤمی پومرائے ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ دریا کی سیر کو گئی تھیں

  واشنگٹن: امریکا کی عالمی شہرت یافتہ خاتون شیف 49 سالہ ناؤمی پومرائے ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ  دریا کی سیر کو گئی تھیں اور ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی معروف اور ایوارڈ یافتہ شیف ناؤمی پومرائے کے شوہر کا کہنا ہے کہ دریا میں ٹیوبنگ کے دوران وہ پانی کے اندر ایک درخت کی شاخ کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئیں۔

امریکی خاتون شیف کے شوہر کا کہنا تھا کہ ناؤمی پومرانے دریا کے تیز بہاؤ کے ساتھ کافی دور تک چلی گئیں اور یہ سب لمحے بھر میں ہوا۔

ان کی لاش غوطہ خوروں نے دو دن بعد دریا سے نکالی۔ امریکی خاتون شیف کا اپنا ایک ریسٹورینٹ بھی تھا۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں