مسقط: تین روز قبل مسجد امام علی میں مجلس عزا کے دوران ہونے والی فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے تھے جب کہ 3 حملہ آوروں کو طویل مقابلے کے بعد مار دیا گیا تھا۔
سلطنت عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مارے گئے تینوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے جو مقامی شہری تھے اور شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔
یاد رہے کہ داعش نے مسقط کی مسجد میں ہونے والی مجلس عزا پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کے 3 جنگجوؤں نے گھنٹوں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھی مقابلہ کیا تھا۔
مسقط کی مسجد امام علی بن ابو طالب میں محرم الحرام کی نسبت سے مجلس جاری تھی جس میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ جاں بحق اور زخم پاکستانی شہری تھے۔