27

مصر کے محمد ذکریا نئے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین بن گئے

فوٹو: محمد ذکریا اور امینہ عارفی

فوٹو: محمد ذکریا اور امینہ عارفی

  کراچی: مصر کے ٹاپ سیڈ محمد ذکریا نئے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین بن گئے۔

مصر ہی کی  دفاعی چیمپئن  17 سالہ امینہ عارفی مسلسل تیسری مرتبہ عالمی جونیئر ویمن ٹائیٹل لے اڑیں۔ مصر نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک  برانز میڈل جیت لیا۔

امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی جونئیر چیمپئین شپ میں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں  ٹاپ سیڈ محمد ذکریا نے مسلسل دو اپ سیٹ کرنے والے کوریا کے  جو ینگ نا  کو 37 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے شکست دے دی۔

گزشتہ برس آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ عالی جونیئر چیمپئن شپ کے فائنل میں ذکریا پاکستان کے محمد حمزہ خان سے ہار گئے تھے۔

دوسری جانب  ویمنز انڈر19 کے فائنل میں دفاعی چیمپئین اور ٹاپ سیڈ امینہ عارفی دلچسپ مقابلے کے بعد اپنی ہم وطن سیڈ2  فیروز  ابوالخیر کو 0-3 سے قابو کرکےمسلسل تیسری مرتبہ  ویمن جونیئر چیمپئین بن گئیں۔

اس طرح مصری کھلاڑیوں نے دونوں ایونٹس جیت کر گولڈ میڈلز اپنے نام کیے،  جو ینگ نا نے سلور اور بھارت کے  شوریا باوا نے  تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔ ویمنز ایونٹ میں مصر کی  فیروز سلور اور نادین  الحمامے برانز میڈلز کی حقدار رہیں۔

دریں اثنا عالمی جونئیر ٹیم چیمپئین شپ میں  پہلی مرتبہ  ایک ساتھ مینز اور ویمنز ایونٹس کا آغاز ہورہا ہے، مردوں  کی 25 ٹیموں کے ایونٹ میں انگلینڈ اور 17  ٹیموں کے ویمنز ایونٹ میں مصر دفاعی چیمپئین ہیں۔

افتتاحی دن پاکستان ٹیم کا مقابلہ جرمنی کی مضبوط ٹیم سے ہوگا، مردوں کے ایونٹ میں 8 پول ہیں جبکہ  ہر پول کی دو ٹاپ ٹیمیں ناک آوٹ راونڈ میں جگہ بنائیں گی، افتتاحی دن پول سی میں پاکستان ٹیم کا مقابلہ جرمنی کی مضبوط ٹیم سے ہوگا، بعدازاں اسے ایک اور مضبوط ٹیم  نیوزی لینڈ کا سامنا درپیش ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں