ماسکو: روس کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی صحافی ایوان گیرش کووچ کو جاسوسی کو 16 سال قید کی سزا سنادی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ امریکی صحافی کیرش کووش اور اُس کے نشریاتی ادارے نے عدالت میں خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم عدالت نے سزا کا فیصلہ سنادیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے بند کمرے میں سماعت کی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
جمعے کو جج آندرے مینیوف کی عدالت میں امریکی صحافی کو پنجرے میں قید کر کے پیش کیا گیا۔ جج نے صحافی سے پوچھا کہ آُپ کے پاس اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے کچھ ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی وال اسٹریٹ جرنل سے منسلک تھا، عدالت کی جانب سے سزا سنانے پر ادارے نے ردعمل میں کہا کہ گیرج کووچ روس میں بطور صحافی اپنا کام کررہا تھا اور اُسے متعدد بار ماسکو انتظامیہ نے رپورٹنگ سے بھی روکا تھا۔
ایڈیٹر انچیف نے کہا کہ 478 دن قید میں رکھنے کے بعد ہمارے صحافی کو سزا سنائی گئی ہے، اُسے تقریباً 16 ماہ قبل گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا اور پھر دفاع کا حل بھی نہیں دیا گیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ صحافی کے پاس فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلیے 15 دن کا وقت ہے۔
روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی کو 29 مارچ 2023 کو یورال ماؤنٹینز شہر یکاترنبرگ میں رپورٹنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر استغاثہ نے CIA کے حکم پر یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے ٹینک بنانے والے پلانٹ Uralvagonzavod کے بارے میں خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کا الزام لگایا تھا۔