20

بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج پر فوج طلب، کرفیو نافذ

بنگلہ دیش کی حکومت نے فوج کو صورت حال پر قابو پانے کے لیے کنٹرول سنبھالنے کے احکامات دیے ہیں—فوٹو: رائٹرز

بنگلہ دیش کی حکومت نے فوج کو صورت حال پر قابو پانے کے لیے کنٹرول سنبھالنے کے احکامات دیے ہیں—فوٹو: رائٹرز

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا اور فوج طلب کرلیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پریس سیکریٹری نعیم الاسلام خان نے بتایا کہ حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ کے خلاف طلبہ کے شدید احتجاج کو روکنے میں پولیس کی ناکامی کے بعد کرفیو نافذ کرنے اور فوج کی طلبی کا فیصلہ کیا ہے۔

کرفیو کا نفاذ کرتے ہوئے فوج کو صورت حال پر قابو پانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج کے دوران اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 105 ہوگئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں