18

لوگ مجھے کالا جادو کرنے والی چڑیل سمجھتے ہیں، ریا چکرابورتی

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ریا چکرابورتی اور خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کالا جادو کرتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر بدل چکی ہے۔

ریا چکرابورتی کا کہنا تھا اگر وہ مذاق میں بھی کہہ دیں کہ ان کے پاس سپر پاورز ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں وہ کالا جادو کرتی ہیں یا کوئی چڑیل ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بدنامی کی وجہ سے اب انہیں فلموں میں کام نہیں ملتا ہے اور لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوشانت سنگھ ڈرگ کیس : ریا چکرابورتی کو دبئی میں سفر کی اجازت مل گئی

یاد رہے کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد ریا چکرابورتی کو اداکار کیلئے منشیات منگوانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں