16

ایان علی نے طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کردی

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی: پاکستان کی نامور ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کردی۔

ماڈل نے نئی تصویر میں سفید اور سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور مداح ماڈل کے نئے اسٹائل کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

ایان علی نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ معنی خیز اشعار بھی لکھے ’ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں، ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیں‘۔

ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد یو اے ای اسمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

اس کیس ماڈل 4 ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آصف علی زرداری کے صدر بننے پر ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا

منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم2017 میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، بعد ازاں طویل کیس چلنے کے بعد 2020 میں انہوں نے منی لانڈرنگ کیس جیت لیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں