15

بالکونی سے گرنے والا برازیلی اداکار ٹومی شیاو چل بسا

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے ٹی وی اداکار ٹومی شیاو 39 برس کی عمر میں بالکونی سے گر کر انتقال کر گئے۔

ماتو گروسو سول پولیس کے مطابق اداکار 20 جولائی کو کویابا میں واقع اپنے دوسری منزل کے اپارٹمنٹ سے گر گئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بالکونی میں بیٹھے اداکار کو بعد میں فرش پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد وہ اپنا توازن کھو بیٹھے اور گر پڑے۔

اداکار نے اپنے اپارٹمنٹ میں واپس آنے سے پہلے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کی تھی،

ٹومی کے والد ہوراسیو راموس نے انکشاف کیا کہ ٹومی نے ابھی ایک نئی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ مکمل کی تھی ۔

اداکار کو 2021 میں نشر ہونے والے پنتنال میں اپنے کردار کے لئے جانا جاتا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں