15

سلمان خان اور سنجے دت 12 برس بعد دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور سنجے دت 12 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

دونوں اداکار آخری مرتبہ سپر ہٹ فلم ’سن آف سردار‘ میں نظر آئے جہاں سنجے دت مرکزی کردار جبکہ سلمان خان ان کے ساتھ ایک گیت میں دکھائی دیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اسٹار پھر سے ایک ساتھ ’نظر پھر سے ایک‘ گیت میں نظر آئیں گے اور یہ گانا گلوکار اے پی ڈھلوں کی میوزک ویڈیو ہے جس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

سلمان خان کے فارم ہاؤس میں پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے اداکار اور گلوکار کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹلی کمار کی سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ ایکشن فلم بنانے کی تیاریاں

یاد رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت ساجن اور چل میرے بھائی، یہ ہے جلوہ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں