نیویارک: ٹوڈ فلپس کی فلم ‘جوکر: فولی اے ڈیکس’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں لیڈی گاگا اور جوکوئن فینکس کردار ادا کریں گے۔
2019 کی فلم کا سیکوئل دو مشہور کرداروں کے درمیان تعلقات پر مرکوز ہے۔
ہارلے کوئن کو ابتدائی طور پر “بیٹ مین: دی اینیمیٹڈ سیریز” میں متعارف کرایا گیا تھا، جسے سب سے پہلے مارگوٹ روبی نے لائیو ایکشن میں لایا تھا۔
فلم کی کاسٹ میں زیزی بیٹز، برینڈن گلیسن، کیتھرین کینر، جیکب لوفلینڈ اور ہیری لاٹی شامل ہیں۔
اصل فلم ‘جوکر’ پہلی آر ریٹیڈ فلم تھی جس نے عالمی سطح پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی اور 11 آسکر نامزدگیاں حاصل کیں، فینکس نے بہترین اداکار اور ہلدور گوناڈوٹیر نے بہترین اوریجنل اسکور جیتا۔
‘جوکر: فولی اے ڈیکس’ کا پریمیئر 4 اکتوبر کو وینس فلم فیسٹیول 2024 میں سینما گھروں میں کیا جائے گا۔