18

دی ہنڈرڈ: برمنگھم فینکس کا اوول انونسیبل کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف

لندن: دی ہنڈرڈ کے افتتاحی میچ مین برمنگھم فینکس نے اوول انونسیبل کو جیت کے لیے 90 رنز  کا ہدف دے دیا۔

اوول میں جاری دی ہنڈرڈ ایونٹ کے پہلے میچ میں برمنگھم فینکس کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 81 گیندوں میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

برمنگھم فینکس کی جانب سے رشی پٹیل 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بینی ہوویل 24، جیکب بیتھیل 22، شان ایبٹ 4، اینیورن ڈونلڈ 1، ڈین موسلے 1، معین علی 1، ٹام ہیم 1، لیام لِیونگسٹون 0، اور ایڈم ملن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹِم ساؤتھی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اوول انونسیبل کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 20 گیندوں پر 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے 15 گیندوں پر 7 رنز دے کر 2، ول جیکس نے 10 گیندوں پر 8 رنز دے کر 2 جبکہ ثاقب محمود نے 15 گیندوں پر 25 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیتھن سوٹر 16 گیندوں پر 21 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں