لندن: ’چینل 4 ہنٹ‘ کے اداکار ہیری سیویج 26 برس کی عمر میں جنوب مغربی لندن میں واقع اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2019 میں فلم ‘ہنٹڈ’ میں اداکاری کرنے والے سیویج جمعہ 19 جولائی کو پٹنی میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔
تفتیش کار اداکار کی ‘غیر متوقع موت’ کا سراغ تلاش کر رہے ہیں جبکہ سیویج کی موت کے وقت 30 سال کی عمر کے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔