11

پیرس گیمز سے قبل چوہوں نے شہری انتظامیہ کی نیندیں اڑا دیں

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے المپک گیمز سے قبل چوہوں نے شہری انتظامیہ کی نیندیں اڑا دیں۔

صفائی کی بہتر صورتحال کے باوجود چوہے دندناتے پھر رہے ہیں، خاص طور پر ایفل ٹاور کے اردگرد کا علاقہ  اور گارڈنز آف لاؤرے ان کا پسندیدہ ہے۔

پیرس کی  ڈپٹی میئر برائے ہیلتھ این کلیئر بوکس نے کہا کہ ہم نے گیمز کے وینیوز اور اردگرد کے علاقے سے بہت سے چوہوں کا خاتمہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ انھیں خوراک  کا کوئی راستہ نہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپک؛ کھیلوں کے مقابلے افتتاح سے قبل بدھ کو شروع ہو جائیں گے

ڈپٹی میئر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی پیرس سے چوہوں کا مکمل خاتمہ نہیں چاہتا کیونکہ  یہ سیوریج لائنز کو کھلا رکھنے کیلیے کارآمد ثابت ہوتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ یہ گیمز کے دوران سیوریج لائنز تک ہی محدود رہیں باہر آکر شہر کی ساکھ کو متاثر نہ کریں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں