میکسیکو میں شراب کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی شراب کی فیکٹری میں دھماکے کے وقت درجن سے زائد مزدور تھے۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ آس پاس کی عمارتوں کو خالی کروالیا گیا۔
دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں مزدوروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظہار کیا جا رہا ہے۔
تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا تاہم شراب بنانے والی کمپنی کے منیجر نے بتایا کہ فیکٹری میں تعمیراتی کام جاری تھا جس کے دوران دھماکا ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں حفاظی اقدامات نہ ہونے اور تعمیرات میں ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث ایسے واقعات عام ہیں اور سالانہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔