14

کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں بیونسے کا گانا بجانے کی اجازت مل گئی

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

  واشنگٹن: سپر اسٹار امریکی گلوکارہ و موسیقار بیونسے نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں اپنا گانا استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک انتخابی مہم کے دوران کملا ہیرس کے آنے پر امریکی گلوکارہ بیونسے کا ایک گانا چلایا گیا تھا جو خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق تھا۔

ذرائع کے مطابق گانے کو استعمال کرنے سے متعلق کملا ہیرس کی ٹیم بیونسے سے رابطے میں تھی اور گلوکارہ نے اپنا گانا استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی گلوکارہ بیونسے نے1 گھنٹے کے کنسرٹ سے 25 ملین ڈالرز کما لیے

یاد رہے امریکی گلوکارہ و موسیقار بیونسے کے بارےمیں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کملا ہیرس کی بڑی حامی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں