14

کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتادیا

 ممبئی: بالی وڈ کی اسٹار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو ان کے مداح ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں وکی کوشل سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ کترینہ کے ساتھ جلد فلم میں نظر آئیں گے۔

وکی کوشل کا کہنا تھا وہ کترینہ کے ساتھ ایک اچھی کہانی کی تلاش میں ہیں اور جب انہیں یہ کہانی مل گئی تو فلم بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس فلم میں ان دونوں نے ساتھ کام کرنا ہو تو اس کی کہانی اور پلاٹ مضبوط اور بہترین ہونا چاہئے، تب زیادہ مزہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وکی کوشل نے بالی وڈ میں اپنی فیورٹ اداکارہ کا نام بتادیا

یاد رہے کہ وکی کوشل اپنی نئی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ ترپتی ڈمری اور ایمی ورک نے بھی کام کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں