ساؤتھمپٹن: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے لندن اسپرٹ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں سدرن بریو نے 139 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 گیندوں پہلے حاصل کر لیا۔
سدرن بریو کی جانب سے کپتان جیمز ونس نے 56 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔ ڈینیئل ہیوز 45، ایلکس ڈیویز 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لیوس ڈو پلوئے 21 اور لوری ایونز 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
لندن اسپرٹ کی جانب سے روی بوپارا، ڈین لارینس اور نیتھن ایلس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لندن اسپرٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز اسکور کیے۔
لندن اسپرٹ کی جانب سے لیام ڈاسن ناٹ آؤٹ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈین لارینس 38، آندرے رسل 13، مائیکل پیپر 12، روی بوپارا 7، اولی اسٹون 6، شمرون ہیٹمائر 5، ڈینیئل بیل-ڈرونبڈ 4، ایڈم روزنگٹن 1 اور نیتھن ایلس 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئ۔
ڈینیئل وورال 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سدرن بریو کی جانب سے کریگ اوورٹن نے 3، کرس جورڈن اور ٹائمل ملز نے 2، 2 جبکہ جیمز کول اور جوفرا آرچر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔