15

ون ڈے وکٹوں کی تیزترین سنچری، پیسر بلال نے ریکارڈ بنا دیا

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  کراچی: عمان کے بلال خان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی تیزترین سنچری مکمل کرنے والے پیسر بن گئے۔

مجموعی فہرست میں ان کا نمبر تیسرا ہے ، ان سے قبل 2 اسپنرز نے یہ اعزاز پایا،  بلال نے  ڈونڈی میں ورلڈ لیگ 2 میچ میں نمیبیا کیخلاف 3 وکٹیں لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ان کے کیریئر کا 49 واں ون ڈے تھا۔

افغان اسپنر راشد خان نے 44 اور نیپالی اسپنر سندیپ لامی چینے نے 42 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں، پاکستانی پیسر شاہین آفریدی اب 51 میچز کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 52 میچز میں 100 شکار کرنے پر پانچویں نمبر پر ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں