18

خطرناک سمندری طوفان ’گیمی‘ تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیا

(فوٹو: اے بی سی نیوز)

(فوٹو: اے بی سی نیوز)

یلان کاؤنٹی: خطرناک سمندری طوفان ’گیمی‘ فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد تائیوان کے شمالی مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔

طوفان گیمی میں ہواؤں کی رفتار 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے، ساحلی علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سمندری طوفان گیمی کے خطرے کے پیش نظر تائیوان کے ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد رہائشیوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔

A typhoon kills 3 as it nears Taiwan. It killed 13 in the Philippines,  where people plead for rescue - The Press Democrat

موسمیاتی ماہرین نے سمندری طوفان گیمی کو گزشتہ 8 سالوں میں تائیوان کا سب سے طاقتور اور خطرناک طوفان قرار دے دیا ہے۔

علاقے میں تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر بند جبکہ ٹرینیں، فیری سروس اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

A typhoon kills 3 as it nears Taiwan. It killed 13 in the Philippines,  where people plead for rescue

ایک اندازے کے مطابق 3 لاکھ سے زائد شہری سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے بجلی سے محروم ہیں۔

چینی محمکمہ موسمیات کے ماہرین نے سمندری طوفان گیمی کا آج کسی بھی وقت چینی صوبے ژنجیانگ اور فوجیان سے ٹکرانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں