16

سوریا کمار کو کپتان کیوں بنایا؛ راشد لطیف نے شک کا اظہار کردیا

ٹیم کے سلیکٹر اجیت اگرکر نے ہاردک پانڈیا کو فٹنس مسائل کی وجہ سے کپتان سونپنے سے انکار کیا تھا (فوٹو: فائل)

ٹیم کے سلیکٹر اجیت اگرکر نے ہاردک پانڈیا کو فٹنس مسائل کی وجہ سے کپتان سونپنے سے انکار کیا تھا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھارتی آل راؤنڈر راشد لطیف نے ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریا کمار یادیو کو کپتان بنانے پر بی سی سی آئی کے فیصلے پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔

بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اجیت اگرکر نے ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹی20 ٹیم کا کپتان نامزد کرنے کی وجہ انکے فٹنس مسائل کو قرار دیا تھا۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ بہت سے عظیم کپتان بہترین جسمانی حالت میں نہ ہونے کے باوجود کامیاب ہوئے ہیں، اس لیے میرا خیال ہے کہ یہ محض ایک بہانہ تھا۔

مزید پڑھیں: سوریا کمار یادو بھارتی ٹی 20 ٹیم کے نئے کپتان مقرر

انہوں نے کہا کہ اگر ورلڈکپ کیلئے رشبھ پنت فٹ ہوتے تو مجھے لگتا ہے کہ سوریا کمار کی جگہ وہی ٹیم کی کپتانی کے سب سے بڑے دعویدار ہوتے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 فارمیٹ کیلئے بھارت کا کپتان کون ہو؟ بی سی سی آئی الجھن میں پڑگئی

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد روہت شرما نے کپتانی چھوڑنے اور ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کی باز گشت سنائی دے رہی تھی تاہم سلیکٹر اجیت اگرکر نے سوریا کمار کو کپتان نامزد کیا۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا ٹی20 ورلڈکپ میں بطور نائب کپتان اسکواڈ میں شامل تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں