پاکستان اور بھارت کے درمیان متعدد افراد اسپورٹس کو لیکر بحث کرتے نظر آرہے ہیں کہ قومی ٹیم کے محض 7 اتھلیٹس پیرس اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔
دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے کئی اختلافات ہیں تاہم بھارت نے اپنے اسپورٹس کو سیاست سے دور رکھا اور آج پاکستان سے کوسوں آگے ہے جبکہ ہمارے اسپورٹس بورڈ میں سابق اولمپئینز، سیاستدانوں نے کمائی کا راستہ اپنایا اور اتھلیٹس کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی۔
پاکستان کا اسپورٹس بجٹ محض 6.83 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں 1 ارب 90 کروڑ 10 لاکھ سے زائد) بنتا ہے جبکہ بھارت 411 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں 1 کھرب 14 ارب 39 کروڑ سے زائد) ہے۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس کیلئے پاکستان کا 18 رکنی دستہ فائنل؛ 7 اتھلیٹ 11 آفیشلرز شامل
اسی طرح اتھلیٹس کیلئے پاکستان نے محض 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر (یعنی 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد) جبکہ بھارت (یعنی 3 ارب 19 کروڑ 53 لاکھ سے زائد) روپے مختص کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ مراکش کے ہاتھوں متنازع شکست پر میسی بھی بھڑک گئے
پیرس اولمپکس میں بھارت کا 112 رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا جس میں کوچز اور سپورٹ اسٹاف شامل نہیں جبکہ پاکستان کا محض 7 رکنی دستہ جائے گا جبکہ سپورٹ اسٹاف اور کوچز کے ہمراہ یہ تعداد 18 تک پہنچ جائے گی۔