14

ناروے کپ؛ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے کٹ کی رونمائی کردی گئی

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 28 جولائی کو کھیلے گی (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 28 جولائی کو کھیلے گی (فوٹو: فائل)

ناروے کپ 2024 کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال فیڈریشن نے کٹ کی رونمائی کردی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 25 جولائی کو ناروے کیلئے روانہ ہوچکی ہے، میزبان ملک پہنچنے کے بعد قومی ٹیم 28 جولائی کو اپنے گروپ کا پہلا میچ کھیلے گی جو ناروے کے استور فٹ بال کلب سے ہوگا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ اور قطر میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی رنر اپ رہی تھی جبکہ ناروے کپ 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن پر رہی تھی۔

مزید پڑھیں: ‘سیاست، عہدوں کی لڑائی! ہاکی ٹیم اولمپکس میں پھر دیکھائی نہیں دیگی’

اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں گزشتہ دنوں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد عدیل ہوں گے، ٹیم میں محمد کاشف، عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی، محمد جنید، محمد خان، دانیال، اویس، محمد اسامہ، اسد ناصر، عبید اللہ، حمزہ گل، آریان اور عدیل علی خان شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں