15

ڈھاکا میں مظاہرے؛ کیا ویمنز ٹی20 ورلڈکپ بنگلادیش میں ہوگا؟

بنگلادیش کرکٹ بورڈ ایونٹ کی میزبانی کیلئے پرامید (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کرکٹ بورڈ ایونٹ کی میزبانی کیلئے پرامید (فوٹو: فائل)

دارالحکومت ڈھاکا میں جاری پرتشدد مظاہروں کے باوجود بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ رواں برس ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک بز نے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں سیاسی بدامنی کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس اکتوبر میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

3 سے 20 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں اسٹیڈیمز 18 روز میں 23 میچز کی میزبانی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ بنگلادیش کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی

دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چودھری نے ویمنز ورلڈکپ سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ ہم میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے اور اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن اور چیف ایگزیکٹیو کولمبو میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ (26 جولائی) کو ڈھاکہ واپس پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ 99.9 فیصد کنفرم! بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی

قبل ازیں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ڈھاکا میں جاری حالیہ بدامنی کے باعث بنگلہ دیش میں ویمنز ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے، طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے پاس دنیا بھر میں سیکیورٹی کا خود مختار مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے، اسی کے ذریعے ہم بنگلہ دیش کی حالیہ صورتحال کو جانچ رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں