19

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ انگلینڈ بھی ایونٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہاں

  کراچی: انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں  ہی انعقاد یقینی دیکھنا  چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئندہ برس فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے ، بھارت اپنے میچز نیوٹرل  وینیو پر منتقل کرانے کی کوشش میں ہے ،دیگر باقی ٹیموں کو پاکستان کے سفر میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، انگلینڈ  نے بھی مکمل ایونٹ پاک سرزمین پر ہی ہونے کی حمایت کردی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ 99.9 فیصد کنفرم! بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی

اس حوالے سے ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش ظاہر کردی۔

گذشتہ کچھ عرصے سے روایتی حریفوں کے انگلینڈ میں ٹیسٹ کی باتیں ہورہی ہیں، لارڈز، اوول  اور ایجبسٹن میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کرچکے۔

مزید پڑھیں: “چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”

رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہر کوئی اس میچ کی میزبانی  چاہتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ انگلینڈ میں ایسے میچ کا انعقاد ناممکن ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ، بی سی سی آئی اور دونوں ممالک کے  درمیان سیاست چلتی رہتی ہے، گذشتہ ہفتے  ہم سری لنکا میں آئی سی سی میٹنگز کیلیے تھے جہاں پر ہم نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کو ایک دوسرے  کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب اس میں سیاست کا عنصر آجائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں