15

زمان خان فٹنس میں بہتری کیلئے منفرد ٹریننگ، ویڈیو وائرل

فاسٹ بولر نے دورہ بنگلادیش کیلئے ٹیم میں واپسی کی امیدیں بابندھ لیں (فوٹو: فائل)

فاسٹ بولر نے دورہ بنگلادیش کیلئے ٹیم میں واپسی کی امیدیں بابندھ لیں (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے فٹنس کو بہتر بنانے کی حیران کن ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر نے منفرد انداز میں ٹریننگ کی ویڈو جاری کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر مٹی کے گارے میں اُتر کے رننگ کررہے ہیں۔

زمان خان نے زمان خان نے مٹی کے گارے میں فیلڈنگ کے انداز میں ڈائیونگ کی اور پش اپس بھی لگائے۔

فاسٹ بولر امریکا کی میجر لیگ میں شرکت کے بعد چند روز قبل ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں: حسن علی ایک بار پھر کہنی کی تکلیف کا شکار

واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ شاہین، بابراعظم اور رضوان کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں فاسٹ بولر حسن علی کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے تھے، جس کے باعث انکی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز شرکت مشکوک ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں