17

دریائے سین میں آلودگی؛ تیراکی کے مقابلے ملتوی کردیے گئے

پیرس اولمپکس مسلسل مشکلات کے بھنور میں (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس مسلسل مشکلات کے بھنور میں (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس کے منتظمین نے دریائے سین میں آلودگی کے باعث ٹرائی ایتھلیٹس کے ٹریننگ سیشن کو ملتوی کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریاؤں میں پانی کے معیار کا تعین کرنے اور ٹیسٹ کرنے کیلئے میٹنگ ہوئی، جس میں دریا کے پانی میں آلودگی کا انکشاف ہوا۔ بعدازاں اولمپکس حکام نے ٹرائیتھلون اورینٹیشن کے تیراکی کے ٹریننگ سیشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں دریائے سین کے پانی کو صاف قرار دیا گیا تھا تاہم پچھلے دنوں افتتاحی تقریب کے انعقاد کے بعد دریا کا پانی آلودہ ہونا شروع ہوا۔

مزید پڑھیں: ‘دی لاسٹ سپر’ کیا اولمپک تقریب میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی توہین ہوئی؟

ورلڈ ٹرائیتھلون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھلیٹس کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دریا میں پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے ٹریننگ سیشن منسوخ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی دوڑ کا آغاز ہوگیا

منتظمین کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث دریائے سین کا پانی آلودہ ہوا تاہم 30 جولائی تک مقابلے شروع ہونے سے قبل دریا میں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے شفافیت کی امید ہے۔

دوسری جانب پلان بی کے تحت ایونٹ کو دریائے سین کے بجائے مشرقی پیرس میں واقع ویئرس-سر-مارنے میں منتقل کردیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں