سڈنی: لیجنڈری آسٹریلوی اداکارہ جینٹ اینڈریورتھ 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
آسٹریلین سوپ اوپیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اداکارہ کی موت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ریمسے اسٹریٹ کی لین سکلی کے کردار کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے پسند کی جانے والی جینٹ کو ان کے وسیع کام کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔
ساتھی فنکاروں نے اپنی تعزیتی بیانات میں لکھا کہ جینٹ اپنی نسل کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں لیکن اس سے بھی بڑھ کر وہ ایک غیر معمولی خاتون تھیں۔
یاد رہے اینڈریورتھا نے 2006 تک ’نیبرز‘ شو میں باقاعدہ کاسٹ ممبر کی حیثیت سے اداکاری کی۔ تاہم وہ 2008 میں مہمان کردار کے لئے دوبارہ نمودار ہوئی تھیں۔