21

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز 0-3 سے جیت لی

برمنگھم: انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 82 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، کپتان بین اسٹوکس نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مارک ووڈ کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 175 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میکائیل لوئس 57 اور کاویم ہوج 55 رنز بنا کر نمایاں رہے انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 376 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 114 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 241 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں