19

ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے سپرد، فارمیٹ ٹی20 ہوگا

  کراچی: 

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کرے گا جبکہ یہ ایڈیشن ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے مینز، ویمنز، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اے سی سی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے بعد 2027 میں کھیلے جانے والا ایشیا کپ مجوزہ طور پر بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا جبکہ اسکا فارمیٹ ون ڈے ہوگا۔

اسی طرح، 2026 کا ویمنز ایشیا کپ کا فارمیٹ ٹی20 ہوگا جب کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے 2024 سے 2027  تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں جبکہ ٹورنامنٹس کی میزبانی یا شیڈول کسی بھی وقت بدلے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی البتہ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کچھ میچز سری لنکا میں کھیلے گئے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں