12

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا بائیک حادثے میں زخمی

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور اُن کے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ کا 20 سالہ بیٹا بائیک حادثے میں زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا پیکس تھین لاس اینجلس میں اپنی الیکٹرک بائیک چلا رہا تھا کہ اسی دوران، اُس کی بائیک سڑک پر ایک کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے کے نتیجے میں اجلینا جولی کے بیٹے شدید زخمی ہوئے جس کے بعد مقامی پولیس نے اُنہیں لاس اینجلس کے اسپتال منتقل کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت 20 سالہ پیکس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے اُن کے سر پر چوٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں: بریڈ پٹ کی بیٹی نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹانے کیلئے اخبار میں اشتہار دیدیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اُنہیں بہت جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 23 اگست 2014 میں شادی کی تھی اس سابقہ جوڑی کے 6 بچے ہیں تاہم 2019 میں انہوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں