14

سنجے دت کا سالگرہ کے موقع پر خود کو لگثری گاڑی کا تحفہ

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سنجے دت نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خود کو لگثری گاڑی رینج روور ایس یو وی کا تحفہ دیا ہے۔

اداکار اپنے 65 ویں سالگرہ کے دن جب مداحوں اور فوٹوگرافروں سے ملنے گھر سے باہر نکلے تو انہوں نے لوگوں کو اپنی نئی گاڑی بھی دکھائی۔

سنجے دت نے اس موقع پر رنگ برنگی شرٹ اور جینز پہنی ہوئی تھی اور انہوں نے نئی گاڑی پر سفر کرنے سے پہلے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنائیں۔

سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے مبارکباد وصول کرنے کے بعد اداکار اپنی فیملی اور اسٹاف کے ساتھ کار تک گئے تاکہ سفر کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : سنجے دت مجھ سے شادی کرنا چاہتے تھے، سائرہ بانو کا انکشاف

یاد رہے کہ سنجے دت اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم ’سن آف سردار2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اجے دیوگن، مرونال ٹھاکر کبرا سیت بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں