11

سجل علی ایک جنگجو کی طرح اپنا کام کرتی ہیں، ڈائریکٹر عاصم رضا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 لاہور: پاکستان کے نامور ہدایت کار عاصم رضا نے اداکارہ سجل علی کو کام کے معاملے میں ’جنگجو‘ قرار دیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں سجل علی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار کا کہنا تھا سجل علی جب کام کرتی ہیں تو وہ خود کو بھول جاتی ہیں۔

عاصم رضا کے مطابق اداکارہ اسکرپٹ کے لکھے کردار میں کھو جاتی ہیں اور وہ بہت باصلاحیت فنکارہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اداکارہ سجل علی انڈین سپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ فلم بنائیں گی؟

ان کا مزید کہنا تھا سجل علی ایک جنگجو کی طرح اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتی ہیں اور کام کیلئے ان کا جذبہ بے مثل ہوتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں