ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان فلم ’پارٹنر‘ میں گووندا کے ساتھ کام پر راضی نہیں تھے۔
ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر اور سینئر اداکار گووندا کے ساتھ کام کے تجربات کو شیئر کیا ہے۔
ڈیوڈ دھون کا کہنا تھا کہ سلمان خان ابتداء میں راضی نہ ہوئے لیکن سہیل خان اور میرے اصرار پر انہوں نے فلم کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے اور گووندا کے قریبی تعلقات کی وجہ سے انیل کپور خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان خان نے پہلے انڈین بون میرو ڈونر بننے کا اعزاز کیسے حاصل کیا؟
یاد رہے کہ ہدایتکار ڈیوڈ دھون اور گووندا کے درمیان 1990 کی دہائی میں ایک گولڈن شراکت رہی اور دونوں نے مل کر 17 ہٹ فلمیں کی تھیں۔