12

جذام کے باوجود راج کپور نے فلم ’بوبی‘ میں شامل کیا تھا، ڈمپل کپاڈیا کا انکشاف

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جذام کی بیماری کے باوجود راج کپور نے فلم ’بوبی‘ میں شامل کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی عمر 12 برس تھی تو وہ جذام کا شکار ہوگئیں اور ایک مشہور فلم ڈائریکٹر نے انہیں اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی تھی۔

ڈمپل کپاڈیا نے بتایا کہ راج کپور نے ’بوبی‘ کے پہلے آڈیشن میں انہیں مسترد کردیا اور کہا کہ وہ فلم کے ہیرو رشی کپور سے بڑی لگتی ہیں لیکن دوسرے آڈیشن میں وہ ان کو فلم لینے پر راضی ہوگئے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے شوبز کیرئیر کا آغاز 1973 کی فلم ’بوبی‘ سے ہوا تھا اور یہ فلم بالی وڈ کلاسک سمجھی جاتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں