ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نامور ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی کے ساتھ ایک مختصر فلم بنائیں گے۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار اب مسلسل فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ ہر 18 ماہ میں ایک فلم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عامر خان اس وقت اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل کرنا چاہتے ہیں جو ایک اسپینش فلم کا ری میک ہے۔
اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق راج کمار سنتوشی کے فلمی پروجیکٹ میں اداکار کامیڈی کے ساتھ سوشل ایشو کو اجاگر کرتے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عامر خان کے ایک انکار نے سلمان خان کو اسٹار بنا دیا
یاد رہے کہ عامر خان کی پروڈکشن میں اس وقت متعدد فلمی پروجیکٹ جاری ہیں جس میں جنید خان کی فلم ’پریتم پیارے‘ اور سنی دیول کی ’لاہور1947‘ شامل ہیں۔