12

بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: بھارت جانے والے غیر ملکی مسافر طیارے نے پاکستانی فضائی حدود کے قریب مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

غیرملکی ایرلاٸن کی پرواز مسقط سے کیلی کٹ انٹرنیشنل ایرپورٹ جا رہی تھی کہ بھارتی مسافر کو دوران پرواز طبیعت بگڑنے پر کراچی ایرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی گٸی۔

ذراٸع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارہ بحیرہ عرب سے واپس کراچی ایرپورٹ لے ایا۔

ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو کراچی ایئرپورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گٸی۔

طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایرپورٹ لینڈ کر گیا، ذرائع سی اے اے کے مطابق  بھارت جانے والے غیرملکی ایئر لاٸن کے طیارے میں 150 سے زاٸد مسافر سوار تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں