12

دورہ پاکستان؛ بنگلادیش نے ٹیم سیکیورٹی کیلئے رابطہ کرلیا

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہوگا (فوٹو: فائل)

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہوگا (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اعلیٰ حکام نے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان سے رابطہ کرلیا۔

بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی 17 اگست سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔
سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی جبکہ دوسرا میچ 30 ​​اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں ہوگا۔

بنگلادیش کرکٹ آپریشن کے چیئرمین جلال یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فراہم کرنا پاکستان کا کام ہے تاہم محض اس حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ بنگلادیش نے تین الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ دوران آپ نے دیکھا ہوگا بنگلادیشی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی پر دورے کی تصدیق کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے کئی پلئیرز نے بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

جلال یونس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں